میزورم میں اسمبلی انتخابات کے واحد مرحلے اور چھتیس گڑھ کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ میزورم کی 40 اسمبلی سیٹوں کیلئے انتخابات 7 نومبر کو ہوں گے جبکہ چھتیس گڑھ کی 90 اسمبلی سیٹوں کیلئے پولنگ 7 اور 17 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی تین دسمبر کو ہوگی۔ چھتیس گڑھ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن 21 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ میں واحد مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوگی۔ مدھیہ پردیش میں 17 نومبر، راجستھان میں 23 نومبر اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔









Users Today : 27
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2245
Users Last 30 days : 3733
Users This Month : 3719
Users This Year : 3733
Total Users : 4565276