دہلی پولیس نے آج دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی انڈیا الائنس کی میگا ریلی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق شہر میں آج 6 گھنٹے گاڑیوں کی آمدورفت کو کنٹرول کیا جائے گا۔
ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق باراکھمبا روڈ سے گرونانک چوک تک رنجیت سنگھ فلائی اوور، منٹ روڈ سے گول چکر کملا مارکیٹ تک وویکانند مارگ، ہمدرد چوک، دہلی گیٹ سے گرونانک چوک تک جے ایل این مارگ اور اجمیری گیٹ، کملا مارکیٹ گول چکر سے گرونانک چوک اور وی آی پی گیٹ کے پاس چمن لال مارگ، گرونانک چوک سے ترکمان گیٹ تک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک آمد ورفت کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ راج گھاٹ چوک، منٹو روڈ، ڈی ڈی یو مارگ، پہاڑ گنج چوک اور دہلی گیٹ پر صبح 9 بجے سے موڑ لیا جا سکتا ہے۔ ضرورت کے مطابق ٹریفک قوانین اور روٹ کی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد تبدیلیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو ان راستوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔










Users Today : 212
Users Yesterday : 257
Users Last 7 days : 1580
Users Last 30 days : 2127
Users This Month : 2113
Users This Year : 2127
Total Users : 4563670