سپریم کورٹ کی ہدایت پر ماہر کمیٹی کے سائنسی جائزے کے بعد لیا گیا فیصلہ
نئی دہلی، 20 جون (یو این آئی) مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے عوامی مفاد میں 16 فکسڈ ڈوز کمبینیشن (ایف ڈی سی) کی تیاری، فروخت اور انسانی استعمال کے لیے تقسیم پر فوری طورپر سے پابندی لگا دی ہے۔
وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے آج بتایا کہ وزارت نے ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 کی دفعہ 26 اے کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر کے یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم عوامی صحت کے تحفظ اور صرف سائنسی طور پر درست اور محفوظ دواؤں کے مرکبات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں کیا گیا ہے۔
عدالت نے ملک میں دستیاب ایف ڈی سی دواؤں کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد ڈرگ ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ (ڈی ٹی اے بی) نے ایک ماہر کمیٹی تشکیل دی، جس نے مختلف ایف ڈی سی دواؤں کا سائنسی تجربہ کر کے ان مرکبات کی نشاندہی کی جو غیر منطقی ہیں، طبی جواز نہیں رکھتے یا انسانی صحت کے لیے خطرہ پیدا کر سکتے ہیں۔
ماہر کمیٹی کی سفارشات اور سائنسی تشخیص کی بنیاد پر حکومت نے 16 ایسے ایف ڈی سی پر کارروائی کی ہے، جن کا کوئی ٹھوس طبی جواز نہیں پایا گیا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ان دواؤں کے مسلسل استعمال سے ممکنہ خطرات زیادہ ہیں جبکہ ان کے فوائد کافی نہیں مانے گئے۔ پابندی عائد کی گئی دواؤں میں جلد کی کچھ بیماریوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائیں، درد کش اور تشنج دور کرنے والی دوائیں اور اینٹی بائیوٹک پر مبنی مرکبات شامل ہیں۔ وزارت صحت نے واضح کیا کہ حکومت محفوظ، موثر اور سائنسی طور پر تصدیق شدہ دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سے پہلے بھی تفصیلی سائنسی جائزے کے بعد کئی غیر منطقی ایف ڈی سی پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔ وزارت کا ماننا ہے کہ یہ قدم مریضوں کے تحفظ کو مضبوط کرنے اور شواہد پر مبنی صحت کی خدمات کو فروغ دینے کی سمت میں اہم ثابت ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی عائد کی گئی 16 ایف ڈی سی دواؤں کی تیاری، فروخت اور تقسیم اب پورے ملک میں فوری طورپر سے بند رہے گی۔ تمام ریاستی ڈرگ کنٹرولرز ، ریگولیٹری حکام اور نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس حکم پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ پابندی عائد 16 فکسڈ ڈوز کمبینیشن (ایف ڈی سی) کی تفصیلات اس طرح ہیں-
- ایسیٹائل سیلیسیلک ایسڈ ایتھوہیپٹازین
- ایلو ویرا عرق ایلنٹائن الفاٹوکوفیرول ایسیٹیٹ ڈی-پینتھینول وٹامن اے
- ایلو ویرا عرق وٹامن ای ڈائیمیتھیکون گلیسرین
- ایلو ویرا جوجوبا تیل وٹامن ای
- ایلو ویرا اورنج آئل
- ایلو ویرا جوجوبا تیل وہپیٹ جرم آئل ٹی ٹری آئل
- ایلو ویرا وٹامن ای ہربل
- ڈائیسائیکلومائن پیراسیٹامول کلیڈینیئم برومائیڈ
- ڈائیسائیکلومائن پیراسیٹامول کلیڈینیئم برومائیڈ کلورڈیازیپوکسائیڈ
- گلیکلازائیڈ کرومیم پیکولینیٹ
- پیراسیٹامول لیگنوکین
- اموکسیسیلین سیراٹیوپیپٹیڈیز لیکٹوبیسیلس اسپوروجینز
- اموکسیسیلین کلوکساسیلین لیکٹک ایسڈ بیسیلس سیراٹیوپیپٹیڈیز
- اموکسیسیلین سیراٹیوپیپٹیڈیز
- سیفاڈروکسل پروبینیسیڈ
- سیفیوروکسیم سیراٹیوپیپٹیڈیز









Users Today : 46
Users Yesterday : 290
Users Last 7 days : 2358
Users Last 30 days : 4273
Users This Month : 4259
Users This Year : 4273
Total Users : 4565816