نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گھنے کہرے کی وجہ سے اتوار کے روز اب تک 80 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں ہوائی اڈے کو ہفتے کی رات 8 بجے کے بعد کم وزیبلٹی کا عمل شروع کرنا پڑا، جو کہ آج صبح تک جاری رہا ایئرپورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اطلاع دی گئی ہے کہ اب آپریشن معمول کے مطابق ہے دہلی ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق آج 40 سے زائد روانہ ہونے والی پروازیں اور تقریباً اتنی ہی آنے والی پروازیں منسوخ رہیں۔ اس کے علاوہ کئی پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی۔شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں سے بھی گھنے کہرے کی خبریں ہیں۔واضح رہے کہ دہلی میں اس پورے ہفتے صبح کے وقت گھنا کہرا رہنے کی وجہ سے پروازوں پر خاصا اثر پڑا ہے۔








Users Today : 119
Users Yesterday : 293
Users Last 7 days : 1750
Users Last 30 days : 2601
Users This Month : 2587
Users This Year : 2601
Total Users : 4564144