جدید بھارت نیوز سروس
دسپور، 31 مارچ:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور جے ایم ایم (JMM) کے سربراہ، جو ان دنوں آسام کے انتخابی دورے پر ہیں، نے ریاست کے چائے باغمان کے کارکنوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ (ٹیوٹ) کے ذریعے انہوں نے کارکنوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
’’آسام کے چائے باغمان کے کارکن صرف محنت کش نہیں، بلکہ اس ریاست کی اصل پہچان ہیں۔ ان کے ST (شیڈول ٹرائب) حقوق کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے۔ جے ایم ایم ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جسے اب تک ان سنا کیا گیا ہے‘‘۔
وزیر اعلیٰ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ جے ایم ایم آسام اسمبلی انتخابات میں قبائلی اور محنت کش طبقے کے حقوق کو اپنا بنیادی انتخابی ایجنڈا بنا رہی ہے۔









Users Today : 243
Users Yesterday : 263
Users Last 7 days : 3004
Users Last 30 days : 7231
Users This Month : 7217
Users This Year : 7231
Total Users : 4568774