جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ،6فروری:۔جمعرات کو صبح کے 11 بجے سے دن کے 4 بجے تک رام گڑھ کے پولس سپرنٹنڈنٹ اجئے کمار کے ذریعہ ایس پی دفتر کے آڈیٹوریم میں کرائم میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کرائم میٹ میں ایس پی کے ذریعہ زیر التوا معاملوں کو فوراً حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ساتھ ہی عوامی شکایت کے معاملوں کا فوراً حل کرنے، خواتین استحصال کے مسائل کو تیز رفتار کے ساتھ حل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ٹریفک ضابطہ پر عمل کرنے کو لیکر بیداری مہم چلانے، سبھی تھانہ انچارج اور او پی انچارج کو اپنے تھانہ علاقہ میں گشتی ریگولر کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ہیڈکوارٹر ڈی ایس پی، رام گڑھ ڈی ایس پی، پتراتو سمیت سبھی تھانہ انچارج، او پی انچارج خاص طور پر شامل تھے۔







Users Today : 301
Users Yesterday : 385
Users Last 7 days : 2431
Users Last 30 days : 4913
Users This Month : 4899
Users This Year : 4913
Total Users : 4566456