جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 2 جنوری:۔ ممبئی ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایم ایس سونک کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جمعہ کو مرکزی وزارت قانون نے صدر کی منظوری حاصل کرنے کے بعد جسٹس ایم ایس سونک کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس ترلوک سنگھ چوہان 8 جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ توقع ہے کہ جسٹس سونک 8 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔










Users Today : 247
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 1611
Users Last 30 days : 2436
Users This Month : 2422
Users This Year : 2436
Total Users : 4563979