جدید بھارت نیوز سروس:رانچی: ہٹیا کے ایم ایل اے نوین جیسوال نے نیاسرائے میں مٹھ ٹولی سڑک کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ معلوم ہو کہ مٹھ ٹولی چوک سے رنگ روڈ تک جانے والی سڑک کئی دہائیوں سے خستہ حالت میں تھی۔ ایم ایل اے نوین جیسوال نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد فوری اثر سے ان کا ادراک کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اسمبلی حلقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کو ترجیح دیتا ہوں۔ سنگ بنیاد کی تقریب میں ٹنڈل پنچایت کے سربراہ سنجے اورائوں، ضلع کونسل پونم دیوی، عمران انصاری کرانتی، کملیش، کرونا دیوی، بجرنگ مہتو،صدیق ماسٹر، عبدالحکیم، مختار حسین، قدوس انصاری، منصد منظراور مرتضیٰ انصاری سمیت بہت سے لوگ موجود تھے۔










Users Today : 114
Users Yesterday : 512
Users Last 7 days : 2957
Users Last 30 days : 6479
Users This Month : 6465
Users This Year : 6479
Total Users : 4568022