منی لانڈرنگ معاملے میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی شریک حیات کلپنا سورین نے آج ریاست کی گانڈے اسمبلی سیٹ سے جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی امیدوار کی شکل میں پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ گانڈے اسمبلی سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب 20 مئی کو ہوگا، جب ریاست کی سبھی 14 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ گریڈیہہ ضلع کی گانڈے اسمبلی سیٹ جے ایم ایم رکن اسمبلی سرفراز احمد کے استعفیٰ کے بعد خالی ہو گئی تھی۔
بہرحال، آج جب کلپنا سورین پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچیں تو ریاست کے وزیر اعلیٰ چمپئی سورین اور دیور بسنت سورین بھی ان کے ساتھ تھے۔ ہیمنت سورین کے جیل جانے کے بعد سے ہی کلپنا سورین کی سیاست میں سرگرمی کے اندازے لگائے جا رہے تھے۔ ہیمنت سورین کو 31 جنوری کو مبینہ اراضی گھوٹالہ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے کچھ وقت پہلے ہی انھوں نے وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا اور ریاست کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ چمپئی سورین کو ان کا جانشیں مقرر کیا گیا تھا۔









Users Today : 96
Users Yesterday : 247
Users Last 7 days : 2719
Users Last 30 days : 7331
Users This Month : 7317
Users This Year : 7331
Total Users : 4568874