اکتاؤ، 25 دسمبر(یو این آئی) قازقستان کے اکتاؤ میں بدھ کو ایک مسافر بردار طیارہ جس میں 72 افراد سوار تھے گر کر تباہ ہونے کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ ملک کی ہنگامی وزارت نے یہ اطلاع دی۔حکام نے بتایا کہ اب تک اس حادثے میں صرف چھ افراد کے زندہ بچ جانے کی اطلاع ہے۔اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز آذربائیجان کے شہر باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہی تھی۔ لیکن دھند کی وجہ سے اس کا رخ موڑ دیا گیا اور یہ ملک کے مغرب میں اکتاو شہر کے ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔قازقستان کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے کہا کہ ہنگامی خدمات جائے حادثہ پر لگی آگ کو بجھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ آذربائیجان ایئر لائنز کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
آذربائیجان ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ
مقالات ذات صلة








Users Today : 195
Users Yesterday : 494
Users Last 7 days : 2433
Users Last 30 days : 5301
Users This Month : 5287
Users This Year : 5301
Total Users : 4566844