اسرائیلی فوج نے کل ہفتے کے روز اعلان کیا کہ غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں اس کے مزید پانچ فوجی مارے گئے، جس سے پٹی پر زمینی حملے کے بعد سے اس کی ہلاکتوں کی کل تعداد 42 ہو گئی۔
ٹائمز آف اسرائیل اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران کل ایک افسر اور چار فوجی بھی شدید زخمی ہوئے۔ گولانی بٹالین کا ایک کمانڈر وسطی غزہ میں شدید زخمی ہوا۔
ایک ماہ سے زیادہ پہلے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر اس وقت جنگ مسلط کی تھی جب حماس کے جنگجوؤں نے سرحدی باڑ توڑتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کردیا تھا۔
ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت میں غزہ میں اب تک بارہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔









Users Today : 42
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 1684
Users Last 30 days : 2231
Users This Month : 2217
Users This Year : 2231
Total Users : 4563774