ہومWest Bengalای وی ایم، جعلی ووٹ اور ووٹر لسٹ پر ممتا بنرجی کی...

ای وی ایم، جعلی ووٹ اور ووٹر لسٹ پر ممتا بنرجی کی کڑی وارننگ، مخالفین کو کھلا چیلنج

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کولکاتہ :ممتا بنرجی نے انتخابی جلسے کے دوران سخت اور جارحانہ انداز میں خطاب کرتے ہوئے ای وی ایم، ووٹر لسٹ اور مبینہ جعلی ووٹنگ کے حوالے سے شدید بیانات دیے، انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشین خراب کرنے کی باتیں بہت ہو چکی ہیں، اب ذرا انتظار کریں، اس بار نئی مشینوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے اور کسی بھی چھیڑ چھاڑ کی کوشش کو سختی سے روکا جائے گاانہوں نے ووٹر لسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن ووٹروں کے نام شامل ہیں وہ ضمیمہ فہرست ضرور دیکھیں اور ریٹرننگ آفیسر سے مکمل فہرست حاصل کریں، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن کے نام ووٹر لسٹ سے کٹ گئے ہیں ان کے اصل ناموں کی تفصیل ان کے پاس موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ سامنے لائی جائے گی ۔ممتا بنرجی نے انتخابی نقل و حرکت پر بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کیا راجستھان اور بہار سے لوگ ٹرینوں میں آ کر ووٹ ڈالیں گے؟ اس بار ایسے تمام جعلی ووٹرز کو روک کر رکھا جائے گااور انہوں نے خواتین کو خاص طور پر ذمہ داری دیتے ہوئے کہا کہ وہ نگرانی کریں اور کسی بھی مشکوک یا جعلی ووٹر کو فرار نہ ہونے دیںاپنے خطاب میں انہوں نے انتخابی مہم اور جلسوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کولنز لین کی ایک چھوٹی گلی میں ان کی ایک میٹنگ رکھی گئی تھی اور وہ مختلف مندروں میں بھی گئی ہیں، اس دوران انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ انہیں کہا گیا کہ اجازت نہیں ہے لیکن وہ پھر بھی چائے پینے چلی گئیں اور واپس آئیں،آخر میں انہوں نے سخت سیاسی جملے استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس بار مقابلہ سخت ہے، دیکھنا اس بار آم بھی جائے گا اور چھلکا بھی جائے گا۔جسے سیاسی حلقے ایک سخت انتخابی پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ مخالفین اس بیان کو انتخابی ماحول کو مزید گرم کرنے والا قرار دے رہے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.