ہومSportsاوبر کپ: ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی یوکرین پر فتح

اوبر کپ: ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی یوکرین پر فتح

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں روشن

نئی دہلی ،26اپریل (ہ س )۔ہندوستانی خواتین ٹیم نے اوبر کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے اپنے دوسرے میچ میں یورپی چمپئن شپ کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی یوکرین کو 4-1 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ ہندوستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں میزبان ڈنمارک سے 2-3 سے ہار گئی تھی۔ ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے یوکرین کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انتی ہڈا نے پولینا بوہرووا کے خلاف 21-19، 22-20 کی سنسنی خیز جیت کے ساتھ آغاز کیا، اس کے بعد جونیئر ورلڈ چمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی تنوی شرما نے 21-12، 17-21، 21-10 سے ہرا کر بھارت کی سبقت کو دو گنا کر دیا۔ ہندوستان نے سنگلز میں سابق عالمی چمپئن پی وی سندھو کو آرام دے کر 2026 کی تھائی لینڈ ماسٹرز چمپئن دیویکا سہاگ کو تیسرے سنگلز میں کھیلنے کی اجازت دی، اور نوجوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماریا اسٹولیرینکو کو 23-21، 21-13 سے شکست دی۔بھارت کی واحد شکست خواتین کے ڈبلز اوپنر میں ہوئی۔ کویپریہ سیلوم اور سمرن سنگھی کو بوہرووا اور کانٹیمیر سے 11-21، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے بعد سندھو اور تنیشا کرسٹو نے اس کے بعد اسٹولیارینکو اور صوفیہ لاورووا کو 21-18، 21-15 سے شکست دی۔ ہندوستان اب پیر کو اپنے آخری گروپ میچ میں چین کا مقابلہ کرے گا۔
انہیں کوارٹر فائنل میں جانے کے لیے یہ میچ جیتنا ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.