ہومSportsایم ایس دھونی کی واپسی میں تاخیر: پریکٹس کے باوجود ابھی مکمل...

ایم ایس دھونی کی واپسی میں تاخیر: پریکٹس کے باوجود ابھی مکمل فٹ نہیں

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

چنئی 14 اپریل ( یو این آئی )چنئی سپر کنگز کے مداحوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں طویل ہوتی جا رہی ہیں۔ ‘کاف انجری‘ سے نبرد آزما سابق کپتان ایم ایس دھونی کی آئی پی ایل 2026 میں واپسی ابھی یقینی نہیں لگ رہی، کیونکہ وہ تاحال میچ فٹنس حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز ( کے کے آر) کے خلاف میچ سے قبل چپک اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کے نیچے ہونے والے پریکٹس سیشن میں دھونی ایکشن میں نظر آئے۔ تاہم، انہوں نے صرف ‘تھرو ڈاؤن‘ کا سامنا کیا اور باقاعدہ باؤلرز کے خلاف بیٹنگ نہیں کی۔اگرچہ دھونی نے اپنے مخصوص انداز میں کچھ گیندوں کو مڈ وکٹ باؤنڈری اور اسٹینڈز کی راہ دکھائی، لیکن انہوں نے وکٹ کیپنگ کی مشق بالکل نہیں کی۔44 سالہ دھونی نے انجری کے باعث سی ایس کے کے اب تک کے چاروں میچز مِس کیے ہیں اور قوی امکان ہے کہ وہ منگل کو ہونے والے میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ کا کہنا ہے کہ دھونی اگرچہ میدان میں نہیں ہیں، لیکن وہ ٹیم کی حکمت عملی اور فیصلوں میں اب بھی گہرا اثر رکھتے ہیں۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.