ہومNationalسپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران...

سپریم کورٹ نے آئی پیک پر ای ڈی کی کارروائی کے دوران ممتا بنرجی کی مداخلت پر سخت اعتراض ظاہر کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے اس سال کے آغاز میں کولکتہ میں آئی پیک کے دفاتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے چھاپوں کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی مبینہ مداخلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔جسٹس پرشانت کمار مشرا اور جسٹس این وی انجاریہ کی بنچ ان درخواستوں کی سماعت کر رہی تھی، جن میں ای ڈی نے محترمہ بنرجی اور ریاستی پولیس افسران کے خلاف مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) کے سامنے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایجنسی کا الزام ہے کہ حکمراں ترنمول کانگریس کی سیاسی مشاورتی کمپنی آئی پیک پر چھاپے کے دوران وزیر اعلیٰ اور پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی، ای ڈی کے حکام نے مغربی بنگال پولیس کی جانب سے ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو بھی چیلنج کیا ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے تلخ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست اور مرکز کے درمیان کا تنازعہ نہیں ہے۔ بنچ نے کہا، “کسی بھی ریاست کا وزیر اعلیٰ تحقیقات کے دوران اس طرح مداخلت نہیں کر سکتا۔ یہ جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ یہ ایک ایسے شخص کی طرف سے کیا گیا عمل ہے جو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہے اور اس طرح جمہوریت کو بحران میں ڈالنا درست نہیں ہے۔”ایجنسی کے مطابق، جب تلاشی لی جا رہی تھی، تب محترمہ بنرجی 100 سے زائد پولیس اہلکاروں اور سینئر حکام کے ساتھ آئی پیک کے دفتر اور اس کے بانی پرتیک جین کی رہائش گاہ میں داخل ہوئیں۔ انہوں نے اس دوران لیپ ٹاپ، موبائل فون اور انتخابی ڈیٹا پر مبنی دستاویزات سمیت کئی اہم شواہد غیر قانونی طور پر ہٹا دیے۔دوسری طرف، ریاستی حکومت نے درخواست کی منظوری کی مخالفت کی ہے۔ ریاست کا استدلال ہے کہ کسی مرکزی سرکاری محکمے کو ریاستی حکومت کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کی اجازت دینا ‘وفاقی ڈھانچے کے لیے خطرناک، ہوگا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.