ہومNationalانتخابی کمیشن نے تلنگانہ میں اپنی حصولیابیوں سے متعلق اشتہارات شائع کرنے...

انتخابی کمیشن نے تلنگانہ میں اپنی حصولیابیوں سے متعلق اشتہارات شائع کرنے پر کرناٹک حکومت کو نوٹس جاری کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

چناﺅکمیشن نے چناﺅوالی ریاست تلنگانہ میں اخباروں میں کرناٹک سرکار کی حصولیابیوں سے متعلق اشتہاراتچھاپنے پر ریاستی سرکار کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے آج شام تک ریاستی کانگریسسرکار سے اس بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔

اپنے نوٹس میں چناﺅکمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ اشتہارات میں اُن ریاستوں میںاخباروں میں کچھ غیر چناﺅوالی ریاستی سرکاروں کی جانب سے مرکزی حکومت اور ریاستی سرکارو کی فلاحی اسکیموںاور حصولیابیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے جہاں چناﺅجاری ہیں۔ چناﺅکمیشن نے یہ ہدایت بھی دی ہے کہ مستقبل میں MCC مدت کے دوران غیر چناﺅوالی ریاستی سرکاروں کی طرف سے جاری کیے گئے اس طرح کے اشتہارات منظوری کے لیے چناﺅادارے کو پیش کیے جائیں گے۔

اس سے پہلے بی جے پی نے تلنگانہ کے اخباروں میں کرناٹکسرکار کی طرف سے اشتہارات کے شائع ہونے پر چناﺅکمیشن سے رجوع کیا تھا۔x

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version