ہومNationalجبل پور کشتی حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد 13 ہوئی، آخری...

جبل پور کشتی حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد 13 ہوئی، آخری لاپتہ کی لاش برآمد

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

جبل پور، 3 مئی (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں جبل پور ضلع کے برگی ڈیم میں ہوئے کروز کشتی حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے۔ اتوار کی صبح پانچ سالہ بچے اور اس کے چچا کی لاش ملنے کے ساتھ ہی تمام لاپتہ افراد کا پتہ چل گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق میورم (5) اور اس کے چچا کمراج (تقریباً 50) کی لاشیں برگی ڈیم سے برآمد کی گئیں۔ دونوں کی لاشیں پانی میں تیرتی ہوئی ملی تھیں، جنہیں باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ کمراج کھمریہ میں واقع آرڈیننس فیکٹری کے ملازم بتائے جاتے ہیں۔یہ حادثہ جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا تھا جب تقریباً 20 سال پرانی کشتی شدید آندھی اور طوفان کے دوران پلٹ گئی تھی۔ کشتی کا انتظام ریاستی محکمہ سیاحت کے پاس تھا۔بچاؤ مہم میں آگرہ سے ایئر لفٹ کر کے لائے گئے فوج کے تقریباً 20 غوطہ خوروں کے ساتھ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور مقامی غوطہ خور شامل رہے۔ تمام 13 لاپتہ افراد کے مل جانے کے بعد اب تلاشی مہم ختم کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کشتی میں سوار 41 مسافروں میں سے 28 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا۔ وہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں 43 افراد کو کشتی کی طرف جاتے دیکھا گیا، تاہم اب تک 41 مسافروں کی شناخت کی تصدیق ہو سکی ہے۔ دوسری طرف ریاستی حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے عملے کے تین ارکان کو برطرف کر دیا ہے اور ریاست میں اس قسم کی کشتیوں کے آپریشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.