ہومNationalصرف بی جے پی کی قیادت ہی خواتین کو ان کے حقوق...

صرف بی جے پی کی قیادت ہی خواتین کو ان کے حقوق دلاسکتی ہے: نتن نبین

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ٹونک، 27 اپریل ( یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما نتن نبین نے کانگریس پر خواتین کے حقوق کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جو عہد کرتے ہیں، اسے پورا کر کے دکھاتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی کی قیادت ہی خواتین کو ان کا اصل مقام اور حقوق دلائے گی۔پیر کے روز ریاست میں بی جے پی کے سات ضلعی دفاتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نتن نبین نے کہا کہ ایک طرف جہاں پارٹی کارکن تنظیم کو نچلی سطح پر مضبوط کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ملک میں ایسی طاقتیں بھی سرگرم ہیں جو ہندوستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے مودی حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا مودی حکومت خواتین کی حفاظت، احترام اور ان کے خودداری کو بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ ہم نے ‘ناری شکتی وندن ادھینیم کے ذریعے خواتین کو ان کا جائز حصہ دینے کی کوشش کی، لیکن بدقسمتی سے کانگریس نے اس کی راہ میں روڑے اٹکائے ۔” خواتین کو تحفظ دینا تو دور کی بات، جب ہم انہیں قانون کے ذریعے بااختیار بنا رہے تھے، تو کانگریس نے ان کا حق چھیننے کی کوشش کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.