ہومNationalآپریشن سندور کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر

آپریشن سندور کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

مرکزی وزیر امت شاہ نے مسلح افواج کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کیا

نئی دہلی 07 مئی (پی آئی بی)آپریشن سندور کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پرداخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے مسلح افواج کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کیا اور کہا کہ آپریشن سندور ہندوستان کا ایک تاریخی مشن ہے ، جو ہمیشہ ہمارے دشمنوں کو ہماری مسلح افواج کی ناقابل تسخیر حملہ کرنے کی صلاحیت کی یاد دلائے گا ۔ایکس پر اپنے پیغام میں مرکزی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ‘‘آپریشن سندور ہندوستان کا ایک عہد ساز مشن ہے ، جو ہمیشہ ہمارے دشمنوں کو ہماری مسلح افواج کی ناقابل شکست حملہ کرنے کی صلاحیت کی یاد دلائے گا ۔ تاریخ اسے ایک ایسے دن کے طور پر یاد رکھے گی، جب ہماری مسلح افواج کی بھرپورطاقت ، ہماری ایجنسیوں کی ذہانت اور مضبوط سیاسی عزم،یہ تینوں مل کر سرحد پار دہشت گردی کے ہر اس ٹھکانے کو تباہ کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے، جس نے پہلگام میں ہمارے شہریوں پر بری نظر ڈالنے کی جرأت کی تھی۔ یہ دن ہمارے دشمنوں کیلئے ایک خوفناک نتیجے کی یاددلاتا رہے گا کہ چاہے وہ کہیں بھی چھپ جائیں ، وہ بچ نہیں سکتے ۔وہ ہمیشہ ہماری نگاہ میں ہیں اور ہماری بھرپور طاقت کے شدید غضب کی زد میں رہیں گے۔اس موقع پر میں اپنی افواج کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔”

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.