عتیق قریشی اور جاوید انصاری کا استقبال کیا گیا
ناگپور،25؍ نومبر(راست)طلبہ ونو جوانوں کی فعال و متحرک تنظیم یونائیٹیڈ اسٹوڈینٹس اسوسی ایشن کے صدر جاوید احمد انصاری کی تعلیمی وسماجی خدمات کے اعتراف میں اور الفا ایجوکیشنل اینڈ ملٹی پرپز سو سائٹی کے روح رواں عتیق قریشی کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں سیٹرل انڈیا گروپ لونا راکی جانب سے اجئے سنچیتی جی(سابق رکن راجیہ سبھا)، ڈاکٹر انیس احمد(سابق وزیر مہاراشٹر) کے ہاتھوں سے تعلیمی و سماجی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر میمن جماعت کے قو می صدر حاجی حسین، حاجی مدثر پٹیل(یو این اے)، ڈاکٹر فیضان اور ڈاکٹر تنظیم اعظمی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔
