ہومNationalجے شنکر نے امریکہ کے ساتھ مشکل وقت میں ہورہی بات چیت...

جے شنکر نے امریکہ کے ساتھ مشکل وقت میں ہورہی بات چیت کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نئی دہلی، 24 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو کافی مضبوط بتاتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس مشکل وقت میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ان کی بات چیت کافی نتیجہ خیز رہے گی ڈاکٹر جے شنکر نے مسٹر روبیو کے ساتھ اتوار کو یہاں دو طرفہ بات چیت سے پہلے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور وسیع تر تعلقات ہیں جو دنیا کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مشکل وقت میں ہورہی دونوں لیڈروں کی بات چیت کافی نتیجہ خیز ہوگی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری ایک وسیع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور میرا خیال ہے کہ اس کا سادہ زبان میں مطلب یہ ہے کہ ہمارے درمیان بہت گہرا، بہت وسیع تعاون اور ایسا تعلق ہے، جو دیگر خطوں اور دنیا کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کیونکہ متعدد امور پر اور دنیا کے کئی حصوں میں ہمارے مفادات ایک دوسرے سے میل کھاتے ہیں۔ میں آج بات چیت کا منتظر ہوں۔ یہ وقت مشکل ہے، لیکن مضبوط شراکت داروں کے طور پر مجھے پورا یقین ہے کہ ہماری بحثیں بہت کھلی اور نتیجہ خیز ہوں گی۔واضح رہے کہ مسٹر روبیو کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے یہاں آئے ہوئے ہیں۔ منگل کو ہونے والی اس میٹنگ سے پہلے دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ بات چیت کی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.