ہومNationalملک میں صحت کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ

ملک میں صحت کی سہولیات تک رسائی میں اضافہ

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

عام لوگوں پر علاج کا بوجھ کم ہوا: این ایس او

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے 80 ویں دور کے صحت سے متعلق گھریلو سماجی کھپت کے سروے میں ہندوستان کے نظامِ صحت میں ہونے والی جامع اصلاحات اور تبدیلیوں کی تصویر سامنے آئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے آج بتایا کہ این ایس او سروے کے مطابق، ملک میں صحت کی خدمات تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ عام لوگوں پر علاج کا معاشی بوجھ کم ہوا ہے۔ یہ پیش رفت حکومت کی مختلف اسکیموں، عوامی صحت کے ڈھانچے کی توسیع اور انشورنس کوریج میں اضافے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں بیرونی مریضوں (او پی ڈی) کی خدمات کے لیے اوسط خرچ صفر ہے، جو مفت ادویات اور ٹیسٹ جیسی سہولیات کی وسیع دستیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہونے والے نصف سے زائد کیسز میں جیب سے ہونے والا خرچ (او او پی ای) صرف 1,100 روپے ہے۔ مجموعی طور پر 2025 میں فی مریض داخلہ اوسط طبی خرچ 11,285 روپے درج کیا گیا، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ زیادہ تر معاملات میں علاج نسبتاً سستا ہے۔سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ صحت کے بارے میں لوگوں کی آگاہی اور رویے میں بہتری آئی ہے۔ بیماریوں کی اطلاع دینے والی آبادی کا تناسب دیہی علاقوں میں 6.8 فیصد سے بڑھ کر 12.2 فیصد اور شہری علاقوں میں 9.1 فیصد سے بڑھ کر 14.9 فیصد ہو گیا ہے۔ اسے بہتر آگاہی اور طبی سہولیات کی بڑھتی ہوئی رسائی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔دیہی علاقوں میں عوامی صحت کی خدمات کے استعمال میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ بیرونی مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے سرکاری سہولیات کا استعمال 2014 کے 28 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 35 فیصد ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی، سرکاری ہیلتھ انشورنس اسکیموں کا دائرہ بھی تیزی سے بڑھا ہے۔زچہ و بچہ کی صحت کی خدمات میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ دیہی علاقوں میں ہسپتالوں میں زچگی (انسٹی ٹیوشنل ڈلیوری) 95.6 فیصد اور شہری علاقوں میں 97.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سروے کے مطابق، سستی، قابل رسائی اور معیاری صحت کی خدمات کی توسیع سے ملک کے کمزور طبقات کو خاص طور پر فائدہ پہنچا ہے اور ان کے جیب سے ہونے والے اخراجات میں کمی آئی ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.