جدید بھارت نیوز سروس
رانچی؍نئی دہلی، 28 جون: جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے انچارج کے راجو، جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کیشو مہتو، کملیش نے دہلی پہنچ کر جھارکھنڈ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور دیشوم گرو شیبو سورین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ان سے ملاقات کرنے والوں میں دیہی ترقی کی وزیر دپیکا سنگھ پانڈے، وزیر زراعت شلپی نیہا ترکی، ایگزیکٹو صدر بندھوترکی، سابق ایم ایل اے پورنیما نیرج سنگھ شامل تھے۔
