ہومJharkhandضلع الیکشن آفیسر رانچی اور سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس...

ضلع الیکشن آفیسر رانچی اور سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کہا: رانچی کے دو اسمبلی حلقوں میں مجموعی طور پر 72.01 فیصد ووٹنگ ہوئی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 20نومبر: رانچی ضلع کے دو اسمبلی حلقوں سلی اور کھجری میں اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کی مدت ختم ہونے کے بعد ضلع الیکشن آفیسر-کم-ڈپٹی کمشنر، رانچی ورون رنجن اور سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس، رانچی، چندن کمار سنہا نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ پریس کانفرنس میں دونوں اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ فیصد کے بارے میں جانکاری ضلع الیکشن آفیسر مسٹر ورون رنجن نے شام 5:00 بجے دی۔ انہوں نے بتایا کہ شام 5 بجے تک سلی میں 76.7 فیصد اور کھجری میں 69.2 فیصد ووٹنگ ہوئی، دونوں اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا فیصد 72.01 رہا۔ ضلع انتخابی افسر مسٹر ورون رنجن نے ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے تحت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، سائبر کرائم کے تحت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور بوتھس پر ووٹنگ کے عمل میں خلل ڈالنے کے نتیجے میں ای وی ایم کی تبدیلی وغیرہ کے بارے میں جانکاری دی۔ ضلع میں پرامن ووٹنگ کے بعد ضلع انتخابی افسر مسٹر ورون رنجن اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، رانچی مسٹر چندن کمار سنہا نے رانچی کے ووٹروں کے ساتھ ساتھ انتخابی کام میں مصروف پولس-انتظامی افسران؍ عملے اور میڈیا کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version