ہومInternationalوائٹ ہاؤس کی بڑی چال، ایران مذاکرات میں سابق لابیسٹ نِک اسٹیورٹ...

وائٹ ہاؤس کی بڑی چال، ایران مذاکرات میں سابق لابیسٹ نِک اسٹیورٹ شامل

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

واشنگٹن،3 مئی ( یو این آئی)وائٹ ہاؤس نے نئی چال چلتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم میں سابق لابیسٹ نِک اسٹیورٹ کو شامل کر دیا ہے۔سی بی ایس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایران سے متعلق مذاکراتی ٹیم میں سابق لابیسٹ کی شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق نک اسٹیورٹ کو ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنے والی ٹیم میں بطور مشیر شامل کیا گیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز نے ایک بیان میں کہا ’’نک اسٹیورٹ ایک ذہین اور تجربہ کار پالیسی ماہر ہیں، جو خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی باصلاحیت ٹیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ اس عہدے کے لیے قیادت اور ایران پالیسی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔‘‘نک صدرٹرمپ کےپہلےدورِحکومت میں محکمہ خارجہ اورمختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں،نک اسٹیورٹ فاؤنڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے لابنگ شعبےمیں بھی رہ چکے ہیں،انھیں ایران سےمتعلق امور میں کافی تجربہ حاصل ہے۔امریکی میڈیا کےمطابق ایران کی 14نکاتی تجویز 2 مرحلوں پرمشتمل ہے،پہلامرحلےمیں آبنائےہرمزکو دوبارہ کھولنے،بحری ناکہ بندی ختم کرنے کی تجویز ہے،ایران و لبنان میں جاری جنگ کےمکمل خاتمے کیلئے مذاکرات کیےجائیں گے،دوسرا مرحلا،پہلےمعاہدے کے بعد 30 روزہ مذاکرات شروع ہوں گے،مذاکرات ایران کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں گے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.