روم، 22 اپریل (یو این آئی) اٹلی نے منگل کے روز روسی سفیر کو اپنی وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔سفیر کی یہ طلبی روسی ٹی وی کے پریزنٹر کی جانب سے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے بارے میں توہین پر مبنی انداز اور بیان کی وجہ سے کی گئی ہے۔ اس طلبی کے بارے میں اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے منگل کے روز بتایا ہے۔ اطالوی میڈیا کے مطابق روسی پریزنٹر ولادیمیر سولووف نے ٹی وی پر کہا وزیر اعظم میلونی پوری نسل انسانی کے لیے رسوائی کا سبب ہیں۔ اس روسی ٹی وی پریزنٹر نے مزید کہا میلونی ایک جنگلی جانور، مستند بدتمیز ایک گھٹیا عورت ہیں۔یاد رہے جارجیا میلونی نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کے بارے میں بھی واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔ نیز امریکہ کی ایران میں جنگ کے خلاف پوپ لیو اور ٹرمپ کے درمیان چھڑنے والی بحث میں پوپ کی حمایت کی تھی۔ اس ٹی وی پریزنٹر نے وزیر اعظم جارجیا میلونی کو فاشسٹ قسم کی مخلوق قرار دیتے ہوئے کہا ‘اس نے اپنے منتخب کرنے والوں سے بھی دھوکہ کیا ہے۔ حتیٰ کہ امریکی صدر سے بھی میلونی نے دھوکہ کیا ہے۔وزیر خارجہ تاجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس، پر لکھا ہے کہ روسی سفیر الیگزے پارامونوف کو وزارت خارجہ میں احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا۔ کہ روسی ٹی وی میزبان نے وزیر اعظم میلونی کے بارے میں انتہائی سنگین اور جارحانہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اٹلی کی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے بھی اپنے ملک کی وزیر اعظم کے بارے میں توہین پر مبنی ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ روس اور اٹلی کے درمیان یوکرین جنگ کی وجہ سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ کیونکہ اٹلی یوکرین پر روسی حملے کے سخت خلاف مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔
اٹلی کی وزیر اعظم میلونی کی توہین کرنے پر روسی سفیر کی طلبی
مقالات ذات صلة
