ہومInternationalمسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن شروع، ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے پرمٹ...

مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن شروع، ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ریاض: مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کر کے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا کہ اعتکاف کے لیے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پر عمل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کر دیا جائے گا، اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔

اس سروس کے تحت لوگوں کو رجسٹر کرنے کی سہولت حاصل ہوتی ہے اور مسجد نبوی میں خلوت کے لیے ضروری انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ اعتکاف کی کامیابی کو یقینی بناتی ہے۔ خیال رہے کہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن 17 مارچ کو شروع ہوئے تھے، تاہم درخواست گزاروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے 19 مارچ کو اس عمل کو معطل کر دیا گیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version