ہومInternationalحج کے دوران ہزاروں پروازیں، عازمین کو سہولیات میسر

حج کے دوران ہزاروں پروازیں، عازمین کو سہولیات میسر

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

ریاض، 23 اپریل (یو این آئی) سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن حج سیزن 2026 کے لیے جامع پروگرام پرعمل درآمد کر رہی ہے، جس کا مقصد عازمین کی مملکت آمد سے اور روانگی تک تمام امور کا احاطہ کرنا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں حج سیزن کے لیے 3.1 ملین مسافروں کی آمد و رفت کا جامع پلان تیار کیا ہے، جس کے تحت 12 ہزار سے زائد شیڈول اور چارٹر پروازیں شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انہیں مملکت کے چھ انٹرنیشنل ایئرپورٹس جن میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ، طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ینبع کے شہزادہ عبدالمحسن بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے آپریٹ کیا جائے گا۔ایوی ایشن نے جامع حج سروسز کے تحت متعدد اقدامات کا اعلان بھی کیا گیا، جن میں ’المسار الممیز‘ (مثالی ٹریک) سرفہرست ہے، جس کے تحت حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور فضائی کمپنیوں میں ربط قائم کرنا ہے تاکہ وہ مقررہ شیڈول کی پابندی کریں۔ ایوی ایشن نے ’جائزہ ملتزم‘ (پابندی ایوارڈ) کے عنوان سے اقدام کا اعلان کیا، عازمین کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے والے آپریشنل اداروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کے لیے کئی سروسز جاری کی ہیں۔ ’مسافر بلا حقیبہ‘ (مسافر بغیر سامان) کے عنوان سے جاری سروس گزشتہ حج سیزن میں کامیاب رہی، 2.4 ملین مسافروں کا سامان مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں ان کی عمارتوں میں پہنچایا گیا۔ اس سال بھی 7 ہزار پروازوں کے 3.8 ملین مسافروں کو یہ سروس فراہم کی جائے گی۔ عازمین حج کو ایئرپورٹس پر سامان کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ایوی ایشن کی جانب سے مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معمر اور بیمار افراد کے لیے ’النقل المھیا‘ کے عنوان سے سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کو مقدم رکھتے ہوئے ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ضیوف الرحمان کیلیے ہر ممکن سہولت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.