ہومInternationalتعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا اعلان

تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا اعلان

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

دبئی ، 5 مئی (یو این آئی) یو اے ای میں تعلیمی ادارے بند کرکے آن لائن کلاسز کا اعلان کردیا گیا تاہم 8 مئی کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزارتِ تعلیم یو اے ای نے ملک بھر کے تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرتے ہوئے آن لائن تعلیم کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ منگل 5 مئی 2026 سے جمعہ 8 مئی 2026 تک تمام نرسریز، سرکاری و نجی اسکولوں میں کلاسز آن لائن ہوں گی۔ یہ فیصلہ طلبہ، تدریسی عملے اور انتظامی اسٹاف سب پر لاگو ہوگا۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ملک میں علاقائی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی الرٹس جاری کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق یو اے ای کا ایمرجنسی الرٹ سسٹم چند گھنٹوں میں متعدد بار فعال ہوا، جس کے بعد احتیاطی اقدامات کے تحت تعلیمی اداروں کو فوری طور پر آن لائن تعلیم پر منتقل کیا گیا۔ وزارتِ تعلیم یو اے ای اور اسکول انتظامیہ نے کہا ہے کہ تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی، تاہم تمام کلاسز آن لائن پلیٹ فارمز پر منتقل کر دی گئی ہیں۔ ادارے والدین اور طلبہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال کے مطابق مزید ہدایات جاری کی جائیں گی۔تعلیمی حکام کے مطابق اداروں کو پہلے ہی ہدایت دی گئی تھی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر آن لائن یا روایتی تعلیم کے نظام میں منتقل ہونے کے لیے تیار رہیں، اور موجودہ صورتحال میں اسی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے مزید بتایا کہ 8 مئی کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد آن لائن تعلیم میں توسیع یا معمول کے مطابق کلاسز کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.