ہومBiharاین ڈی اے حکومت نے بہار کی خواتین کے ساتھ دھوکہ کیا:...

این ڈی اے حکومت نے بہار کی خواتین کے ساتھ دھوکہ کیا: تیجسوی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

پٹنہ، 27 اپریل (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی کارگزار صدر تیجسوی یادو نے پیر کو الزام لگایا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت نے بہار کی خواتین کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ آج جاری ایک بیان میں مسٹر یادو نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے سفید جھوٹ بول کر خواتین کے جذبات کا استحصال کیا اور کروڑوں خواتین کو دھوکہ دیا۔مسٹر یادو نے الزام لگایا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں شکست کے خوف کے درمیان پولنگ کے دن تک بینک کھلواکر ووٹرز کو متاثر کرنے کے مقصد سے خواتین اور جیویکا دیدیوں کے کھاتوں میں 10 ہزار روپے بھیجے گئے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو مبینہ طور پر ڈرایا دھمکایا گیا اوریہ پیغام دیا گیا کہ اگر وہ حکمران اتحاد کو ووٹ نہیں دیں گی تو ان کے کھاتوں سے پیسے واپس لے لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران خواتین کو لالچ دیا گیا ہے انہیں کل دو لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی، جس میں آگے کی قسط الیکشن کے بعد دی جائے گی، لیکن چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
آر جے ڈی لیڈر مسٹر یادو نے کہا کہ اس اسکیم میں پہلے سے رجسٹرڈ تقریباً 18 لاکھ خواتین کو پہلی قسط نہیں ملی، جب کہ ایک کروڑ 81 لاکھ جیویکا دیدیوں اور خواتین کو خواتین کو دوسری قسط کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال حکومت کی ناکامی اور وعدوں کی خلاف ورزی کی عکاسی کرتی ہے۔مسٹر یادو نے ریاست کی مالی حالت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہار کا خزانہ خالی ہوچکا ہے اور محض انتخابی فائدے کے لئے بڑے پیمانے پر نقدی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس سے تعلیم، صحت اور زراعت جیسے اہم شعبوں پر منفی اثر پڑا ہے اور ریاست میں بدنظمی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ریاست کے مفادات پر سیاسی فائدے کو ترجیح دی، جس سے بہار کے لوگوں بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.