ہومSportsنیدر لینڈز نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کاخطاب جیت لیا

نیدر لینڈز نے ایف آئی ایچ پرو لیگ کاخطاب جیت لیا

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے بھی کوالیفائی کیا

نئی دہلی، 24 جون (یواین آئی )نیدر لینڈز (ہالینڈ) کی خواتین کی ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2025-26 کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی نیدر لینڈز نے لاس اینجلس 2028 اولمپکس کے لیے پہلا ویمنز ہاکی کوٹا (جگہ) بھی حاصل کر لیا ہے۔منگل (23 جون) کو لندن میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن کو اسپین کے ہاتھوں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پرو لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیدر لینڈز کی پہلی پوزیشن اور چیمپئن بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔ نیدر لینڈز کی قریبی حریف ٹیم بیلجیم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ 1-1 سے ڈرا کھیلا اور بعد میں شوٹ آؤٹ کے ذریعے بونس پوائنٹ حاصل کیا۔پیرس اولمپکس 2024 کی گولڈ میڈلسٹ نیدر لینڈز کی ٹیم، میزبان ملک امریکہ کے بعد لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں اپنی جگہ پکی کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔مردوں کے زمرے میں، بیلجیم کی ٹیم امریکہ کے ساتھ لاس اینجلس 2028 میں اپنی جگہ پکی کرنے کے سب سے قریب پہنچ گئی ہے۔ بیلجیم اس وقت لیگ میں انگلینڈ سے 8 پوائنٹس آگے ہے اور اس کے ابھی چار میچز باقی ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات