ایڈیلیڈ،21 دسمبر (یو این آئی ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں محض 11 دنوں کے کھیل میں سیریز گنوانے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی 82 رنز سے جیت اور سیریز میں 0-3 کی ناقابلِ شکست برتری کے بعد میکلم نے اعتراف کیا کہ ان کی حکمتِ عملی اور تیاریوں میں کمی رہ گئی۔ٹی این ٹی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے برینڈن میکلم نے کھلے دل سے تسلیم کیا کہ کینگروز نے انگلینڈ کو کھیل کے ہر شعبے میں شکست دی۔ انہوں نے کہا:آسٹریلیا نے ہمیں بیٹنگ اور بالنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔ ان کے کھیل میں جو تسلسل اور درستگی تھی، ہم اس کا مقابلہ نہ کر سکے۔انگلینڈ کی ناکامی کی بڑی وجہ نامناسب تیاریوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔انگلینڈ نے اپنا واحد پریکٹس میچ ‘لائلیک ہل کی سست پچ پر کھیلا، جبکہ پہلے ٹیسٹ کی پچ تیز اور باؤنسی تھی۔ انگلینڈ نے کینبرا میں گلابی گیند سے ہونے والا اہم پریکٹس میچ چھوڑ دیا، جس کے بعد ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سیریز کے ابھی دو ٹیسٹ میچ باقی ہیں، لیکن ٹرافی پہلے ہی آسٹریلیا کے نام ہو چکی ہے۔ اس صورتحال پر میکلم نے کہا”جب آپ 0-3 سے ہار جاتے ہیں، تو آپ کو ہاتھ اٹھا کر یہ ماننا پڑتا ہے کہ شاید میں نے تیاری ٹھیک نہیں کرائی تھی۔ ایک کوچ کے طور پر یہ میری ذمہ داری ہے کہ ٹیم کو میچ کے لیے کیسے تیار کرنا ہے۔









Users Today : 160
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2208
Users Last 30 days : 3866
Users This Month : 3852
Users This Year : 3866
Total Users : 4565409