نارائن پور، 21 دسمبر (یو این آئی) راج ماتا جیجا بائی سینئر ویمنس نیشنل فٹ بال چمپئن شپ میں ہفتہ کو پہلا سیمی فائنل میچ کھیلا گیا جس میں منی پور نے بنگال کو 3-0سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں طرف سے زبردست کھیل دیکھنے میں آیا۔ جس کی وجہ سے پہلے ہاف کے اختتام تک اسکور 0-0 رہا۔دوسرے ہاف میں 53ویں منٹ پر دانگمئی گریس نے پہلا گول کرکے منی پور کو 1-0سے پیچھے کردیا۔ 55ویں منٹ پر منی پور کی پرینکا دیوی نے دوسرا اور 79ویں منٹ پر ہیمن سلکی دیوی نے تیسرا گول کیا اور میچ 3-0سے جیت کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔جرسی نمبر 13 دانگمئی دیوی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اگلا میچ ہریانہ اور اڈیشہ کے درمیان ہے۔










Users Today : 202
Users Yesterday : 512
Users Last 7 days : 2861
Users Last 30 days : 6567
Users This Month : 6553
Users This Year : 6567
Total Users : 4568110