واشنگٹن، 26 جولائی (یواین آئی) برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے ویمنز سنگلز میچ میں یونان کی ماریہ ساکاری کو شکست دے کر ڈی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں 22 سالہ کھلاڑی رادوکانو نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا اور دو گھنٹے چھ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ماریہ سکاری کو 6-4، 7-5 سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنائی۔اب سیمی فائنل میں رادوکانو کا مقابلہ روس کی اینا کالنسکیا سے ہوگا۔ اینا کالنسکیا نے کلارا ٹاسن کو 6-3 7-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔








Users Today : 156
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2204
Users Last 30 days : 3862
Users This Month : 3848
Users This Year : 3862
Total Users : 4565405