جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،9؍فروری: آج جھارکھنڈ کے دو انٹرنیشنل کھلاڑی ریحان مصطفیٰ اور پریانشو اگروال نے انٹرنیشنل کک باکسنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ریاست کا نام روشن کیا ۔ یہ مقابلہ 1-5 فروری کو کے ڈی یادو انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ کک- باکسنگ ایسوسی ایشن کے ذریعہ دونوں کھلاڑیوں اور انٹرنیشنل ریفری اور کوچ راج کمار ٹھاکر کا آج برسا منڈا ایئر پورٹ پر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جھارکھنڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے چیئر مین بی سی ٹھاکر، ایگزیکیوٹیو صدر ونے سنہا، ورکنگ سکریٹری غلام جاوید، خازن پروین کمار، رانچی ضلع کک باکسنگ کے خزانچی کمل کشور کچھپ اور جوائنٹ سکریٹری ابرار انصاری نے مبارکباد دی۔










Users Today : 29
Users Yesterday : 184
Users Last 7 days : 2247
Users Last 30 days : 3735
Users This Month : 3721
Users This Year : 3735
Total Users : 4565278