کوزکس (فرانس) 27 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستان کی اکانکشا سالونکھے نے ملائیشیا کی یشمیتا جدیش کمار کو 3-0 سے شکست دے کر خواتین کے سنگلز پی ایس اے چیلنجر ورلڈ ٹور اسکواش ٹائٹل جیت لیا۔ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں اکانکشا سالونکھے نے فائنل میں ملائیشیا کی یشمیتا جدیش کمار کو (11-7، 11-7، 11-6) سے شکست دے کر سال کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور اسکواش ٹائٹل جیتا۔اس سے قبل آکانکشا سالونکھے نے دوسرے راؤنڈ میں مقامی کھلاڑی لارین بالٹایان کو 3-0 (11-9، 11-4، 14-12) سے شکست دی۔ اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑی نے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی کیرا مارشل کے خلاف ایک مشکل مقابلہ میں جیت حاصل کی۔










Users Today : 34
Users Yesterday : 512
Users Last 7 days : 2877
Users Last 30 days : 6399
Users This Month : 6385
Users This Year : 6399
Total Users : 4567942