منی پور حکومت نے آئندہ 31 مارچ (اتوار) یعنی ایسٹر کو ’کام کا دن‘ قرار دیا تھا، لیکن اس سے متعلق اپنے حکم کو اب واپس لے لیا ہے۔ عیسائی طبقہ کی شدید مخالفت کے بعد منی پور حکومت نے اپنا حکم جمعرات کے روز واپس لیا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں عیسائی ایسٹر کا تہوار مناتے ہیں جو عیسائی مذہب کے مطابق عیسیٰ مسیح کو تختۂ دار پر چڑھائے جانے کے تیسرے دن ان کے از سر نو زندہ ہونے کی علامت ہے۔ ریاستی حکومت نے بدھ کے روز ایک نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ مالی سال کے آخری کچھ دنوں میں ہفتہ اور اتوار ہونے کے باوجود دفاتر کا کام بہتر انداز میں چلانے کے لیے 30 اور 31 مارچ کو سرکاری محکموں میں چھٹی نہیں ہوگی۔ اب اس حکم میں جمعرات کو حکومت نے ترمیم کیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’27 مارچ کے سرکاری حکم میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے منی پور کے گورنر کے ذریعہ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ صرف 30 مارچ پبلک سیکٹر کے اداروں/کارپوریشنوں/خود مختار بلدیوں سمیت سبھی سرکاری دفاتر کے لیے کام کا دن ہوگا۔‘‘









Users Today : 271
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 1635
Users Last 30 days : 2460
Users This Month : 2446
Users This Year : 2460
Total Users : 4564003