وزیر صحت ڈاکٹرعرفان انصاری نے کا رو ائی کی
رانچی، 6 جنوری (یو این آئی) جھارکھنڈ کے رانچی میں انتقال کرجانے والے 65 سالہ حاجی سمیع اللہ انصاری کی لاش میدانتا ا اسپتال کے منیجر بل ادا کیے بغیر ان کے اہل خانہ کو نہیں دے رہے تھے۔اسپتال نے میت حوالے کرنے کے عوض 94 ہزار روپے کا بل ادا کرنے کا کہا تھا۔ جب اس کی خبر جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری تک پہنچی تو انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے اسپتال سے رابطہ کیا اور میت اہل خانہ کے حوالے کرائی۔ اس کے لیے وزیر کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔ عوام کے تئیں ان کی لگن کو دیکھ کر لوگ ان کے کام کی خوب ستائش کر رہے ہیں۔میت ملنے کے بعد اہل خانہ نے بھی وزیر ڈاکٹر عرفان انصاری کے کام کی ستائش کرتے ہوئے کا ان کا شکریہ ادا کیا۔قا بل ذکر ہے کہ پچھلے ہفتہ اسی قسم کے دو واقعات پیش آئے تھے، ان دو نو ں معاملات میں جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے فوری کاروائی کرتے ہو ئے متا ثرین کو راحت دلائی تھی۔










Users Today : 133
Users Yesterday : 360
Users Last 7 days : 2921
Users Last 30 days : 6858
Users This Month : 6844
Users This Year : 6858
Total Users : 4568401