جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 8 ؍ اگست: اسپیکر جھارکھنڈ اسمبلی رابندر ناتھ مہتو نے نمرہ میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی آبائی رہائش گاہ پہنچ کر آنجہانی دیشوم گرو شیبو سورین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں یاد کیا اور اہل خانہ کو تسلی دی۔اسپیکر نے گرو جی کی صحبت میں گزرے پرانے دنوں کو یاد کیا اور ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ کئی واقعات بھی شیئر کئے۔اسی سلسلے میں، اسپیکر نے یہ بھی کہا کہ جھارکھنڈ آزادی کے بعد سماجی تحفظات سے متعلق تحریک کی شروعات کی ایک بہترین مثال ہے۔ جس کا آغازدشوم گرو شیبو سورین کی قیادت میں ہوا۔ اگرچہ گرو جی آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، ان کی رہنمائی معاشرے کے لیے ایک فلسفہ ہوگا۔









Users Today : 218
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2122
Users Last 30 days : 3391
Users This Month : 3377
Users This Year : 3391
Total Users : 4564934