ہومJharkhandوزیراعلیٰ ہیمنت اور کلپنا سورین نے رانچی کے دیوڑی مندر میں کی...

وزیراعلیٰ ہیمنت اور کلپنا سورین نے رانچی کے دیوڑی مندر میں کی پوجا

ریاست کی خوشحالی اور امن کیلئے تمنا کی

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 13؍ جون: وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اپنی اہلیہ رکن اسمبلی محترمہ کلپنا سورین کے ساتھ تماڑ واقع قدیم شکتی پیٹھ سولہ بھجی ماں دیوڑی مندر پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے مندر کے احاطے میں ماتا رانی کی باضابطہ پوجا ارچنا کی اور تمام ریاست کے عوام کی سکھ، شانتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے تمنا کی۔وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنی اہلیہ رکن اسمبلی محترمہ کلپنا سورین کے ساتھ روایتی رسم و رواج کے مطابق پوجا ارچنا کرتے ہوئے ماتا رانی کے دربار میں سر جھکا کر آشیرواد لیا۔ پوجا کا کام مذہبی پروہت منوج پانڈا اور چیف پاہن سکھرام کے ذریعہ ویدک منتروں کے ورد کے درمیان مکمل کرایا گیا۔ وزیراعلیٰ کی آمد کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے دیہاتیوں کی بھیڑ مندر کے احاطے میں امڈ پڑی۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کو اپنے درمیان پا کر لوگ کافی پرجوش نظر آئے۔وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ماں دیوڑی مندر میں پوجا ارچنا کرنے کے بعد کہا کہ جھارکھنڈ کا مالامال ثقافتی اور مذہبی ورثہ ہی ہماری شناخت ہے۔ مشہور ماں دیوڑی مندر عقیدت مندوں کے لیےایمان کا ایک اہم مرکز ہے۔ ماں دیوڑی مندر کے احاطے میں آتے ہی مثبت توانائی کا احساس ہوتا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات