جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی صحت مند و طویل زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس ‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: “بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ وہ گزشتہ کئی برسوں سے بہار کی ترقی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ان کے وژن اور ترقیاتی منصوبوں نے ان گنت لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ میں ان کی صحت اور طویل عمری کے لیے دعاگو ہوں۔”










Users Today : 76
Users Yesterday : 274
Users Last 7 days : 1718
Users Last 30 days : 2265
Users This Month : 2251
Users This Year : 2265
Total Users : 4563808