جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ،23؍اکتوبر: آج 23 اکتوبر 2025 کو نومبر میں منعقد ہونے والے ماسٹرز ایشین گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر موجود کھلاڑیوں کو شال اور ٹی شرٹس سے نوازا گیا۔اس موقع پر ارچت آنند نے کہا کہ کھیل کسی بھی عمر میں زندگی کو رواں دواں رکھتا ہے اور صحت بھی اچھی رکھتا ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے خواہش کی کہ وہ جھارکھنڈ اور ملک کے لیے تمغے جیتیں۔اس موقع پر ارچت آنند، راجیو رنجن، پنٹو، سشیل کمار وبھوتی بھوشن (گپوجی) اور اندرا شیکھر موجود تھے۔موجود کھلاڑیوں میں امول کانت مشرا، مہیش دھوبی، چکردھر مہتو، شیوکمار دت، بریندر ساہو، کرن کماری تامبا، انکیتا کماری، کرش شانڈیلیا وغیرہ شامل تھے۔ کھلاڑیوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وہ جھارکھنڈ اور ہندوستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔









Users Today : 254
Users Yesterday : 161
Users Last 7 days : 801
Users Last 30 days : 801
Users This Month : 787
Users This Year : 801
Total Users : 4562344