عمان، 2 جولائی (یو این آئی) اردن نے غزہ جنگ کی حمایت میں اسرائیل سے باسکٹ بال میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر-19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران اردن نے یہ فیصلہ کیا۔اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی مؤقف کی بنیاد پر انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔اردن کے میچ نہ کھیلنے پر انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔دوسری جانب اسرائیلی باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر نے اردن کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔اسرائیلی باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر کا کہنا تھا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ کھیل سیاسی میدان نہیں بلکہ لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان ایک پل ہے۔










Users Today : 163
Users Yesterday : 247
Users Last 7 days : 2786
Users Last 30 days : 7398
Users This Month : 7384
Users This Year : 7398
Total Users : 4568941