وزیر خارجہ خاقان فیدان کی غزہ کے مسئلے پر سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا ہے۔
بات چیت میں فلسطین کی تازہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
بعد ازاں فیدان نے اقوام متحدہ کی مشرقی قریب ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کے جنرل کمشنر فلپ لازارینی سے بھی رابطہ کیا جس میں گزہ کے انسانی بحران کا جائزہ لیا گیا ۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر کو حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی نامی حملے شروع کر دیئے تھے۔








Users Today : 334
Users Yesterday : 305
Users Last 7 days : 2238
Users Last 30 days : 3507
Users This Month : 3493
Users This Year : 3507
Total Users : 4565050