آسٹریلیا میں حکام نے خطے میں 35 جگہوں میں جھاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ سے آج Queensland کے ہزاروں لوگوں سے ریاست کو خالی کرنے کو کہا ہے۔ Tara شہر میں آگ لگنے کی وجہ سے سب سے زیادہ خطرہ ہے جہاں اب تک کم سے کم 30 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ Queensland کی آگ اور ہنگامی خدمات نے جھاڑیوں میں آگ لگنے کی ایمریجنسی وارننگ جاری کی ہے، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ان مقامات پر جہاں آگ لگی ہے، وہاں جان کا خطرہ ہے۔ کم سے کم 50 فائر فائٹرس کو آگ بجھانے کے لئے لگایا گیا ہے اور نیوزی لینڈ سے اور زیادہ فائر فائٹرس کو بلانے کا امکان ہے۔ اس ہفتے کے اوائل میں آگ لگی تھی اور گرم اور خشک ہواو ¿ں کی وجہ سے یہ آگ ریاست بھر میں پھیل گئی۔
آسٹریلیا فی الحال، ایک EI Nino موسمی واقعہ کے بعد سے جھاڑیوں میں آگ لگنے کے زیادہ خطرے کا سامنا کر رہا ہے، جو کہ جنگل کی آگ، طوفان اور خشک سالی جیسے انتہائی واقعات سے منسلک ہے۔










Users Today : 20
Users Yesterday : 219
Users Last 7 days : 1351
Users Last 30 days : 1508
Users This Month : 1494
Users This Year : 1508
Total Users : 4563051