وزیر عرفان انصاری کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
جدید بھارت نیوز سروس:رانچی، 27اکتوبر: وزیر عرفان انصاری کی طرف سے محترمہ سیتا سورین کے تئیں غیر مہذب تبصرے پر بی جے پی مہیلا مورچہ کا ایک وفد راج بھون گیا اور گورنر سنتوش گنگوار سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس وفد میں مہیلا مورچہ کی ریاستی صدر آرتی سنگھ، بی جے پی کی ریاستی وزیر انامیکا جوہی، سیما شرما، رینو ترکی، نیلم چودھری اور اشوک بڈائک شامل تھے۔ وفد نے گورنر سے مطالبہ کیا کہ جھارکھنڈ حکومت کے وزیر اور جامتاڑا سے کانگریس کے امیدوار عرفان انصاری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔









Users Today : 208
Users Yesterday : 512
Users Last 7 days : 2867
Users Last 30 days : 6573
Users This Month : 6559
Users This Year : 6573
Total Users : 4568116