جمشیدپور ۷؍اکتوبر (راست )جگسلائی اسمبلی حلقہ کے مخدم پور میں ایم ایل اے فنڈ سے تعمیر کروائے گئے شہید کھدی رام بوس پارک کا آج جگسلائی کے رکن اسمبلی منگل کالندی نے افتتاح کیا ۔پارک میں شہید کھدی رام بوس کا مجسمہ بھی نصب کیا گیا۔پارک افتتاح کرنے پہنچنے پر مقامی لوگوں کے ذریعہ رکن اسمبلی کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ اس مقام پر پہلے کچرے کا انبار لگا رہتا تھا لیکن اس کے قبل کسی نمائندہ نے اس مسئلہ کے حل کے بارے میں نہیں سوچا ۔میں نے ایم ایل اے بننے کے بعد مقامی لوگوں سے تبادلہ خیال کرکے اس جگہ کی صورت بدل دی اور اس مقام پر شہید کھدی رام بوس کے نام پر پارک تعمیر کروایا ہے ۔ا س موقع پر ضلع پریشد پرنیما ملک ،ارون یکہ ،ناگی مرمر ،ڈی سی سورین ،بابولال چکرورتی ،منور حسین ،مانک ملک،متھن چکرورتی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ارکان کے علاوہ مقامی لوگ موجود تھے ۔










Users Today : 212
Users Yesterday : 263
Users Last 7 days : 2973
Users Last 30 days : 7200
Users This Month : 7186
Users This Year : 7200
Total Users : 4568743