اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار وہاں سوئمنگ سوٹ فیشن شو منعقد کیا گیا، جس میں خواتین ماڈلز نے نیم عریاں ملبوسات زیب تن کرکے کیٹ واک کی۔ خبر رساں ادارے ایجنسی پریس فرانس (اے ایف پی) کے مطابق سعودیہ میں ہونے والے ریڈ سی فیشن شو کے دوران دنیا کے مختلف خطوں کی ماڈلز نے نیم عریاں سوئمنگ ملبوسات پہن کر سوئمنگ پول کے گرد کیٹ واک کی۔
خواتین ماڈلز نے مراکشی فیشن ڈیزائنر یاسمینہ قنزل کے تیار کردہ ملبوسات پیش کیں اور تقریباً تمام ملبوسات ایک ہی کپڑے پر مشتمل تھیں اور ماڈلز کے جسم کے متعدد حصے عریاں تھے۔ پہلی بار سعودی عرب میں خواتین ماڈلز نے جسم کے مختلف حصوں کو ظاہر کرتے ہوئے مردوں کے سامنے بھی جلوے بکھیرے۔ اگرچہ سعودی عرب میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، تاہم وہاں گزشتہ چند سال سے فیشن شوز سمیت فلمی میلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔
سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت وہاں اب خواتین کو ہر وہ کام کرنے کی اجازت ہے، جسے وہ سر انجام دینا چاہتی ہوں جب کہ کچھ سال قبل تک خواتین کو سر اور چہرہ نہ ڈھانپنے پر بھی سزائیں دی جاتی تھیں۔سعودی عرب میں پہلے سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد جمعہ کے دن کیا گیا اور اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک میں خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔










Users Today : 105
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2139
Users Last 30 days : 3627
Users This Month : 3613
Users This Year : 3627
Total Users : 4565170