ہومWest Bengalخواتین کے زیر انتظام کولکاتہ کا پہلاکیفے میٹروپولیس میں کھلا

خواتین کے زیر انتظام کولکاتہ کا پہلاکیفے میٹروپولیس میں کھلا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

معاشی طور پر کمزور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع

کولکتہ، 14 ستمبر: تقریباً 18 سال پہلے، جب کولکاتہ میں خواتین کے ذریعے چلنے والاپہلا پٹرول پمپ کھلا تھا ،اسے خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ میں ایک اچھی شروعات سمجھا جاتا تھا۔لیکن اب کولکتہ کے ہو چی منہ سرنی نے بھی ایک تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا جب یہاں خواتین کے زیر انتظام سیونا ایکسپیرنس کا آغاز ہوا۔مذکورہ کیفے کا افتتاح ریاستی وزیر، کولکتہ کے میئر فرہاد حکیم کی بیٹی اور ترنمول مہیلا کانگریس کی جنرل سکریٹری پریہ درشنی نے کیا۔اگر کیفے کے بانی رتیش چودھری کے دعوے پر یقین کیا جائے تو یہ میٹرو پولس کا پہلا کیفے ہو گا جو مکمل طور پر خواتین ملازمین کے ذریعے چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کا کھانا نہ صرف بہترین معیار کا ہو گا بلکہ میں ایسی جگہ بنانا چاہتا ہوں جہاں لوگ کھانے، فن، کمیونٹی اور ذہنی صحت سے آگاہ ہو کر زندگی کے سکون سے جڑ سکیں۔شریک بانی ارومیتا مترا نے کہا، “سیونا صرف ایک کیفے نہیں ہے، بلکہ ایک سماجی پہل ہے۔ یہاں ہم معاشی طور پر کمزور خواتین کو باعزت روزگار فراہم کر کے اعتماد کے ساتھ اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔” خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ، سیونا معاشی طور پر کمزور طبقوں کی خواتین اور استحصال کا شکار خواتین کے لیے روزگار اور تربیت کا مرکز ہوگا۔ دماغی صحت کے اقدام کے تحت، زائرین کو “Let’s Express Corner” کے ذریعے ماہر نفسیات سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آرٹ تھراپی، یوگا، ذہن سازی، موسیقی، فلم اسکریننگ اور کمیونٹی پروگرام بھی ہوں گے۔ جبکہ یہاں بچا ہوا کھانا ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا۔ ویسے بھی شہر میں اس کیفے کی بحث شروع ہو گئی ہے۔اس موقع پر عمران ذکی (تعلیم دان)، راجندر سنگھ (نائب صدر، سینٹ زیویئر کالج)، پون کمار پٹودیا (صدر، اسپیشل اولمپکس بنگال) اور دیگر نے کیفے کے افتتاح کو آنے والے وقت میں کاروباری افراد کے لیے ایک تحریک قرار دیا۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
Exit mobile version