ہم آہنگی اور کاروباری اعزاز 2025- 26ہوڑہ میں منعقد
ہوڑہ/3نومبر :ریاست میں ممتا بنرجی کی حکومت 2011 میں قائم ہونے کےبعد ریاستی وزیر اعلیٰ روز اول سے ہی چھوٹے ، درمیانے کاروبار یوں ، تجارت کو فروغ دینے کےلئے لگاتار ہر طرح کی ممکن پہل کی ہیں اس سے ان کاروبار یوں کو آج کتنی کامیابی ملی ہے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ ہرسال کی طرح اس سال بھی synergy and businesses facilitation conclave کا اہتمام کیا گیا ۔ اس سال یہ تقریب سب سے پہلے ہوڑہ ضلع سے شروع کی گئی ۔ ہوڑہ کے سرت سدن میں یہ تقریب منعقد کی گئی جس میں خاصی تعداد میں مختلف شعبے کے کاروباری ، بینکر حصہ لئے ۔ Synergy and Business Facilitation Conclave ریاست کے مختلف اضلاع میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، کاروباری مسائل کو حل کرنے اور سرمایہ کاری اور روزگارکے مواقع پیدا کرنے کے لئے حکومت مغربی بنگال کے مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSME) اور ٹیکسٹائل کے محکمے کی جانب سے جاری اقدام ہے ۔ بنیادی مقصد مقامی سطح پر MSME کاروباری افراد تک پہنچنا، انہیں اپنے کاروبار کے قیام یا توسیع کے لئے اپنی مرضی کے مطابق حل فراہم کرنا اور عام طور پر کاروباری ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔
کنکلیو میں تمام متعلقہ سرکاری محکمے ، بینک اور مالیاتی ادارے شامل ہوئے تھے ۔ جو ایک چھتری کے نیچے مل کر بیٹھے نظام آئے تاکہ کاروباری افراد کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی جاسکے ۔ ہیلپ ڈیسک مختلف محکموں جیسے لینڈ ، لیبر ، پاور ، ماحولیات ، اور بینکوں کے لئے قائم کئے گئے ہیں تاکہ موقع پر معلومات اور حل پیش کر سکیں ۔ آج کی یہ تقریب ہرسال کی طرح اس سال بھی ہوڑہ سرت سدن میں منعقد کی گئی ۔ جہاں کاروباریوں کو مختلف محکمانہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگاہ کیا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ بشمول ( Bhabishyat ) بھابیشیت کریڈٹ کارڈ اسکیم ، بنگلہ شری اسکیم اور موڈیفائیڈ ٹیکسٹائل انسینٹیو اسکیم ۔
سرمایہ کاری اور روزگار : بتائیں جاتاہے کے کانفرنسوں نے کامیابی کے ساتھ اہم سرمایہ کاری کی تجاویز تیار کی ہیں ۔ مثال کے طور پر ہگلی ، بانکورا ، پورولیا ، مرشد آباد ، ندیہ اور بیر بھوم جیسے اضلاع میں حالیہ کانفرنسوں میں سرمایہ کاری کی خاطر خواہ تجاویز موصول ہوئی ہیں جن سے نئے صنعتی پارکس ، لاجسٹک مراکز اور کاریگروں کے لئے مشترکہ سہولت مراکز کے قیام کے ذریعے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے ۔ آج ہوڑہ سرت سدن کے بعد 6 نومبر کو مالدہ کےساتھ دونوں دیناج پور اسکے بعد سات نومبر کو بیربھوم اور مرشد آباد میں ، گیارہ نومبر کو ہگلی ربندر بھون ، چوبیس پرگنہ اور کولکاتا میں ، چودہ نومبر کو دونوں بردوان کے ساتھ ساتھ بانکورا اور پرولیا میں منعقد ہوگا ۔ پھر 21نومبر کو شمالی چوبیس برگنہ اور ندیہ میں ، 28 نومبر کو دارجلنگ ، جل پائی گوڑی اور کالنگ پونگ میں ، یکم دسمبر کو کوچ بہار ، علی پور اسکے بعد آٹھ دسمبر کو مشرقی مدنی پور ، مغربی مدنی پو اور جھارگرام میں یہ تقریب منعقد کی جائے گی ۔ ڈی ایم دییا پریہ نےکہا کہ ہرسال یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے جہاں کاروباری مسائل ، سہولیات ، ڈیولاپمینٹ ، خواتین کریڈٹ کارڈ جیسے کئی اہم سہولیات فراہم کرنے کو لیکر تبادلہ خیال کی جاتی ہے ۔ یہاں انہوں نے اور کہا کہ کوئی بھی مسائل ہو اس تقریب میں جو لوگ حصہ لئے ہیں وہ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں اور مسائل بیان کر سکتے ہیں ۔ اس تقریب میں ایم ایل اے رانا چٹرجی ، سی پی پروین کمار ترپاٹھی ، ڈی ایم دیپا پریا ، اروپ رائے وزیر مغربی بنگال ، کاویرای داس سبھادھیپتی ، نائب سبھادھیپتی اجے بھٹاچاریہ ، ڈائریکٹر ایم ایس ایم ای اور دیگر ۔ جتنے دفتر انڈسٹری کےساتھ ہیں سبھی اس سائینرجی مہم سے جوڑے ہوئے ہیں ۔ اجئے بھٹاچاریہ نےکہا یہ گیارہواں سال ہے اس بار پہلے ہوڑہ سے ہی شروع ہورہا ہے ۔ ہوڑہ ایک اہم انڈسٹریل حلقہ ہے ۔
ریاستی حکومت کی مدد سے بھابیشت کریڈیٹ کارڈ گزشتہ دو سال پہلے چالو کی گئی ہے ۔ سائینرجی پروگرام کا مقصد تجارت ، کاروائی حلقوں کو فروغ دینا ہے ۔ دس نومبر سے یہ ایم ایس ایم ای تقریب ریاست کے ضلعی سطح سے لیکر میونسپلٹی ، پنچایت علاقوں میں دس نومبر سے 28 نومبر تک جاری رہےگا ۔ جئے پرکاش مجمدار اور اجئے بھٹاچاریہ نے ریاستی حکومت کی جانب سے اس کارکردگی کی خوب سراہنا کرتے ہوئے کہتے نظر آئے کہ 2011 میں ممتا بنرجی ریاست میں حکومت قائم کرنے کےبعد سے تجارت ، کاروبار کو فروغ دینے میڈیم ، اسمال کاروبار کو بڑھاوا دینے کےلئے ہرممکن کوشش کی ہیں اور آج کتنی کامیابی ہوئی ہے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ اس دوران کئی کاروباریوں کو تجارتی منظوری سرٹیفیکیٹ سے بھی سرفراز کیا گیا ۔ سرت سدن کے اندر سے لیکر باہر تک بہت ہی خوبصورت طریقے سے سجایا گیا تھا مختلف کمپنیاں ، بینکرز ، چوٹے ، درمیانے کاروبایوں کے اسٹال بھی لگئے دیکھائی دیئے ۔
